اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تکفیری ٹولے داعش نے عراق کے صوبہ الانبار کی سرحد پر واقع سعودی عرب کے شہر ’’عرعر‘‘ پر قبضہ کر لیا ہے اور اس ٹولے کے رہبر ’’ابوبکر البغدادی‘‘ کے حکم کے مطابق اب خانہ کعبہ کو منہدم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس تکفیری ٹولے داعش کے ایک عنصر نے خانہ کعبہ کو مسمار کرنے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے امیر المومنین ابوبکر البغدادی سے خانہ کعبہ کے انہدام کا حکم حاصل کر لیا ہے۔
ابوتراب المقدسی کہ جس نے اس پیغام کو ٹویٹر پر شائع کیا ہے نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ اب خانہ خدا میں اللہ کی عبادت نہیں ہو رہی ہے لہذا مجاہدین نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سعودی عرب پر حملہ کریں اور خانہ خدا کو مسمار کر دیں۔
اس نے مزید کہا ہے کہ خانہ خدا کو منہدم کرنے کا حکم امیر ابوبکر البغدادی کی طرف سے ملا ہے اور اس گروہ نے سعودی عرب پر حملہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس دھشتگرد گروہ داعش نے کہا ہے کہ لوگ مکہ جاتے ہیں تا کہ پتھروں سے تبرک حاصل کریں نہ کہ خدا کی عبادت کریں!۔۔۔ خدا کی قسم اگر ہم نے سعودی عرب پر فتح حاصل کی تو سب سے پہلے ہم خانہ خدا کو مسمار کریں گے۔

الحیات مجلے نے رپورٹ دی ہے کہ تکفیری ٹولے داعش سے وابستہ دھشتگردوں نے عراق کے صوبہ الانبار سے قریب سعودی عرب کے سرحدی علاقے عرعر پر قبضہ کر لیا ہے۔
داعش نے سعودی عرب کے اس شہر پر قبضہ کر کے اس ملک کے بادشاہ ملک عبد اللہ کے دل میں خوف و ہراس پیدا کر دیا ہے جس کی وجہ سے ملک عبد اللہ نے ایک پیغام جاری کیا ہے۔
ملک عبد اللہ نے بروز ہفتہ کو اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم دھشتگردی کی ہر شکل و صورت کو کنڈم کرتے ہیں اور ہم اجازت نہیں دیتے کہ ایک دھشتگرد گروہ اپنے ذاتی مفاد کی خاطر مسلمانوں کو نقصان پہنچائے یا مسلمانوں کی زمینوں کا استعمال کرے ہم پورے عزم و ارادے کے ساتھ اور اپنے ملک کے عوام کی مدد کے ذریعے اس دھشتگرد گروہ کا منہ توڑ جواب دیں گے۔
ملک عبد اللہ نے اپنے پیغام میں تاکید کی ہے کہ اسلام دین وحدت، دین برادری اور دین اتحاد ہے کہا جاتا ہے کہ بعض مسلمان دین سے دور ہو گئے ہیں اور فتنہ پروروں کے دھوک میں آ گئے ہیں۔
سعودی بادشاہ نے کہا ہے کہ یہ لوگ دھشتگردی اور اصلاح طلبی کے درمیان کسی فرق کے قائل نہیں ہیں نہ ہی یہ جانتے ہیں کہ بعض لوگ مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ امن و شانتی دنیائے اسلام میں واپس لوٹے گی اور محبت و برادری کی قدریں محفوظ ہوں گی۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے تاہم ان دھشتگرد ٹولوں کی دامے سخنے درھمے مدد کر کے انہیں دنیائے اسلام پر مسلط کیا اور تین سال شام میں بے گناہ لوگوں کا قتل عام کیا انہیں دربدر کیا اب عراق میں سینکڑوں مسلمانوں کی جانوں کا ضیاع کروایا اب جب اپنی باری آئی تو مسلمانوں کے درمیان اتحاد اور برادری کی قدریں یاد آئیں خدا ایسے مسلمانوں کی ہدایت کرے ورنہ انہیں نیست و نابود کرے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲