29 جون 2014 - 13:21
عراق ميں تکفيري دہشتگردوں کي سرکوبي

عراقي وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ صوبہ بابل ميں دہشت گردوں کي چار گاڑيوں کو تباہ کرکے ان ميں سوار سبھي دہشت گردوں کو موت کےگھاٹ اتار ديا گيا ہے ۔

ابنا: عراقي وزارت دفاع نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ بابل ميں آپريشنل کمان فورس کے جوانوں نے دہشت گردوں کي چار گاڑيوں کو جو ہتھياروں سے ليس تھيں جرف الصخر کے شمال ميں واقع الشيھان نامي علاقے ميں تباہ کرديا اور ان ميں سوار سبھي دہشت گرد ہلاک کرديئےگئے ۔ صوبہ بابل کے شمالي علاقوں ميں دہشت گردوں کي آمد و رفت خاصي ہے ليکن سيکورٹي فورس کے جوان ان علاقوں کو دہشت گردوں کےوجود سے پاک کرنے کے لئے مسلسل کاروائياں انجام دے رہے ہيں جن کے نتيجے ميں اب تک بہت سے دہشت گرد ہلاک اور گرفتار کرلئےگئےہيں ۔

صوبہ بابل کے گورنرنے بھي اعلان کيا ہے کہ صوبے کے شمالي علاقے عامريہ سے لے کر فلوجہ تک دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرالئے گئے ہيں ۔ عراقي پار ليمنٹ ميں سلامتي کے امور کے کميشن کے رکن نے بھي کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر اب سامرا سے نينوا کي طرف فرار کررہے ہيں ۔ اس درميان عراقي فوج کے ايک سينئر افسر بريگيڈيئر فيض مالک کا کہنا ہے کہ صوبہ صلاح الدين کے علاقے الاسحاقي ميں پوليس مراکز اور سرکاري دفاتر دوبارہ کھل گئے ہيں اور شہر ميں زندگي معمول پر آگئي ہے ۔

.......

/169