29 جون 2014 - 11:50
تکریت پر فوج کا قبضہ

عراق کی سیکورٹی فورس نے ہزاروں رضاکاروں اور قبائلیوں کی مدد سے تکریت پر پھر سے قبضہ کر لیا لیا ہے۔

ابنا: سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے 28 جون کو تکریت سے دہشت گردوں کا صفایا کرکے اس پر پھر سے قبضہ کر لیا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ سیکورٹی اہلکاروں نے چار مختلف راستوں پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ اس کامیابی سے سرکاری فورسز کے لئے بیجی اور موصل کی جانب پیشقدمی کا راستہ صاف کر دیا ہے۔  در ایں اثنا سامراء شہر میں ہونے والی حالیہ جھڑپوں میں درجنوں دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کی کم از کم 20 گاڑیوں کو تباہ کر دیا گیا۔  دوسری جانب داعش کے دہشت گردوں نے دسیوں عام شیعہ شہریوں کا اغوا کر لیا اور کئی مقدس مقامات کو تباہ کر دیا۔ انسانی حقوق کی تنظیم نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں نے موصل کے نزدیک شیعہ مسلمانوں کے دو گاؤں پر حملہ کرکے کم از کم چالسی مردوں کو اغوا کر لیا اور باقی لوگوں کو حکم دیا کہ اپنے گھروں کو جھوڑ کر چلے جائیں۔ عراق کی فورسز کئی محاذ پر دہشت گردوں سے بر سر پیکار ہے اور کئی علاقوں سے ان کو پسپا کر دیا ہے۔ سیکورٹی اہلکاروں نے بغداد سے دہشت گردوں کے صفائے کا کام شروع کیا جس کے تحت کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے وجود سے پاک کر دیا گی جس کے دوران کئی دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

.....

/169