28 جون 2014 - 15:27

ایران سمیت عربی اور مغربی ممالک میں اتوار کو پہلی رمضان ہو گی جبکہ روس، یمن اور ترکی میں آج بروز ہفتے کو پہلی رمضان ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اکثر عربی اور اسلامی ممالک میں اتوار کو پہلی رمضان کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب، امارات، قطر، اردن، فلسطین، کویت اور عمان میں بروز جمعہ کو اعلان کیا گیا کہ ماہ رمضان کی پہلی تاریخ اتوار کو ہو گی۔
اس رپورٹ کے مطابق ایران سمیت عربی اور مغربی ممالک میں اتوار کو ہی پہلی رمضان کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ روس، یمن اور ترکی میں آج بروز ہفتے کو پہلی رمضان ہے۔
ایران کے صدر جمہوریہ ڈاکٹر حسن روحانی نے تمام اسلامی ممالک کے صدور کے نام ماہ رمضان کی آمد کی تبریک پیش کی ہے اور ان سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان ماہ صلح و رحمت ہے لہذا تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ اس مہینے میں تمام ممالک کے اندر امن و صلح قاتم کرنے کی کوشش کی جائے۔
ادھر باراک اوبامہ نے بھی ماہ رمضان کی آمد پر اسلامی ممالک کو مبارک باد پیش کی ہے۔ اوبامہ کے پیغام میں آیا ہے کہ ماہ رمضان ایسی فرصت ہے جس میں دنیا کے مسلمان اپنے دینی فریضے کے تحت ان لوگوں کی مدد کریں جو بدمنی کا شکار ہیں یا اقتصادی مشکلات سے دوچار ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲