بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || بندرعباس سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، کل رات تقریباً دس بجے مقامی لوگوں نے جزیرہ لارک کے آس پاس دھماکے کی آواز سنائی دینے کی خبر دی۔

اس دھماکے کے چند منٹ بعد، ایک امریکی اہلکار نے الجزیرہ چینل سے گفتگو میں اس ایرانی جزیرے پر امریکی حملے کی تصدیق کی۔
دہشت گرد دشمن کی جارحیت کا جواب دیا جائے گا، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی
پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ نے چند لمحے قبل اس سلسلے میں اعلان کیا: کہ امریکی-صہیونی دشمن نے اپنی داخلی مشکلات سے اپنی رائے عامہ کی توجہ ہٹانے اور خطے کے ممالک میں اپنی تباہ ساکھ بچانے سے مایوس ہو کر، اپنے مذموم کردار کے احیاء کی اداکاری کرنے، اور اپنے رہؤے عامہ کو فریب دینے کی غرض سے، اسلامی جمہوریہ ایران کے جزیرے 'لارک' پر جارحیت کرکے کئی مجاہدین اور نہتے ہم وطنوں کو شہید اور زخمی کر دیا۔
اسلامی ایران کے فرزند اس اقدام کا جواب اور دشمن کو سزا دینے کے لئے پرعزم ہیں۔
ادھر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان، بریگیڈیئر جنرل حسین محبی نے کہا ہے کہ 'دشمن معاشی اور فوجی ـ دونوں ـ میدانوں میں اپنی اس فاش غلطی کا خمیازہ بھگتے گا۔
انھوں نے کہا: یہ اقدام معاشی جنگ کے دوران ٹرمپ رجیم کی ایک مہلک تزویراتی غلطی ہے۔ ایسی غلطی جو اس کے منصوبہ سازوں کے خلاف توازن کو بدل دے گی اور اس رجیم کو اس کی بھاری قیمت ادا کرنا پڑے گی۔
انھوں نے کہا: دشمن معاشی اور فوجی ـ دونوں ـ میدانوں میں اس مہلک تزویراتی غلطی کا خمیازہ بھگتے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ