27 جون 2014 - 12:28
کاظمین میں بم دھماکہ ۲۰ افراد جانبحق

عراق کے مقدس شہر کاظمین میں ہونے والے بم دھماکے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے مقدس شہر کاظمین میں جمعرات کی رات ایک بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔ عراق کے اسپتال اور سیکورٹی حکام  نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بم دھماکے میں بےگناہ افراد مارے گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق یہ بم دھماکا کاظمین کے قریش چوک پر ہوا۔ بم دھماکے میں زخمیوں کی تعداد 30 سے زیادہ بتائي گئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲