اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ ویلم ھیگ گزشتہ روز بروز جمعرات اچانک عراق کے دارالحکومت بغداد پہنچے ہیں۔ اسکائی نیوز کے مطابق برطانیہ کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ویلم ھیگ اپنے دورۂ بغداد میں عراق کے اعلی حکام منجملہ عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی سے عراق میں رونما ہونے والے واقعات اور اس ملک میں رونما ہونے والی تبدیلیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے بھی 23 جون کو اپنے دورۂ بغداد میں عراق کے وزیراعظم نوری مالکی سے ملاقات میں عراق کے حالات کے حوالے سے گفتگو کی تھی، اپنے دورۂ عراق کے موقع پر امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری نے دہشتگرد گروہ داعش کو علاقے اور مغربی ممالک منجملہ امریکہ کے لئے بہت بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔عراق میں دہشتگردانہ اقدامات کی نفی میں مغربی ملکوں کے حکام کے بیانات ایسی صورت حال میں سامنے آرہے ہیں کہ امریکہ اس اتحادی ممالک نے شام میں انہی دہشتگردگروہ کی بھرپورمدد کی ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲