25 جون 2014 - 14:06
نیٹو کے نئے کمانڈر کا تعین

افغانستان ميں نیٹو کے نئے کمانڈر کا تعین

ابنا: افغانستان میں نیٹو کے نئے کمانڈر کا تعین کیا گيا ہے ۔ فرانس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر دفاع نے کل ایک فوجی افسر کو افغانستان میں ایساف کا نیا کمانڈر مقرر کیا ہے ۔ اس رپورٹ کے مطابق جنرل جو ڈنفورڈ کی جگہ جنرل جان کیمبل کو نیٹو کا نیا سربراہ معین کیا گيا ہے ۔ امریکی وزارت پنٹاگون نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کےفوجی، رواں سال کے آخر تک افغانستان سے نکل جائیں گے ۔ پنٹاگون کے اس بیان کے مطابق نوہزار آٹھ سو امریکی فوجی افغانستان ميں باقی رہیں گے اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکی قیادت میں نیٹو کے بھی کئی ہزار فوجی 2015 تک افغانستان میں تعینات رہیں گے ۔ کیمبل 2010 سے 2011 تک مشرقی افغانستان میں امریکہ کی فوجی کمان سنبھالے ہوئے تھے ۔ کیمبل کی اس تقرری کی امریکی سینٹ کی جانب سے تائید ضروری ہے ۔ افغانستان میں نیٹو کے موجودہ کمانڈر ڈنفورڈ کہ جو اپنی جگہ کیمبل کو دیں گے امریکی بحریہ کے کمانڈر منصوب کئے گئے ہیں ۔

.......

/169