25 جون 2014 - 06:13
بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں کامیاب فیولنگ

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایٹمی توانائي کے ادارے کے سربراہ علی اکبر صالحی نے بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں کامیاب فیولنگ کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق علی اکبر صالحی نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں نیا فیولنگ پراسیس کامیابی کے ساتھ انجام پایا ہے۔ علی اکبر صالحی کا یہ پیغام بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں نئی فیولنگ کی مناسبت سے جاری کیا گيا ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ بوشہر ایٹمی بجلی گھر میں فیولنگ کا عمل کامیابی کے ساتھ انجام پایا ہے اور تکنیکی تجربات کے بعد آج صبح پچاس فیصد نامینیل پاور (nominal power) کے ساتھ اس کو ملک کے نیشنل گرڈ کے ساتھ متصل کر دیا گیا۔ ایٹمی توانائی کے ادارے کے سربراہ نے مزید کہاکہ آئندہ دو تین دنوں کے دوران بوشہر ایٹمی بجلی گھر کو مکمل نامینل صلاحیت (nominal capacity)  کے ساتھ ملک کے نیشنل گرڈ کے ساتھ ملا دیا جائے گا۔ علی اکبر صالحی نے ایرانی ماہرین اور روس کے ماہرین کو بھی سراہا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲