ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری ادارے کے سربراہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے کہا ہے کہ بوشہر ایٹمی پلانٹ میں ایندھن کی تبدیلی کا عمل کامیاب طریقہ سے انجام پذیر ہوگیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سال میں ایک مرتبہ ایندھن کی تبدیلی کے لئے پلانٹ کو مدار سے تھوڑی دیر کے لئے خارج کرنا پڑتا ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ماہرین نے بوشہر ایٹمی پلانٹ میں ایندھن کی تبدیلی کو کامیاب طریقہ سے انجام دیکر ایٹمی پلانٹ کو پھر مدارمیں پہنچا دیا ہے۔ایران کے بوشہر ایٹمی پلانٹ میں ایک ہزار میگاواٹ جوہری بجلی تیار کی جاتی ہے اور ایران میں یہ پہلا جوہری پلانٹ ہے۔
.......
/169