ابنا: رپورٹ کے مطابق امریکی ریپبلکن سنیٹر"ٹڈ کروز" نے دنیا میں امریکی قیادت کی موجودہ صورت حال کو بحرانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں امریکہ قیادت کے میدان میں پیچھے رہ گیا ہے اور اس کی وجہ سے جو خلاء پیدا ہوگیا ہے وہ ایران ، روس اور چین کے ذریعے پر ہورہا ہے ۔ اس امریکی سنیٹر نے مزید کہا کہ ایسے میں جب کہ عراق کی صورت حال سنگین ہوتی جارہی ہے، امریکی ریپبلکنز کو امریکی عوام کے تحفظ کے عمل کو ترجیح دینی چاہیے۔
.......
/169