اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دہشتگرد تکفیری گروہ داعش سے پوری دنیا کو خطرات لاحق ہیں۔ وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے ويانا ميں، تہران روانگي سے قبل صحافیوں سے گفتگو ميں کہا کہ عراق اور شام ميں سرگرم دہشتگرد گروہ داعش صرف مشرق وسطي کے لئے ہي نہيں بلکہ عالمی امن کے لئے بڑا خطرہ ہے۔ وزیرخارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کيا کہ اس بين الاقوامي دہشتگرد گروہ پر سياسي اہداف کے لئے سرمايہ کاري سے پرہيز کيا جائے۔ انہوں نے اسي کے ساتھ عراق ميں ہر قسم کي بيروني مداخلت کي مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ عراق کي حکومت اور عوام اس دہشتگرد گروہ سے مقابلے اور اس کو شکست دينے پر قادر ہيں۔ انہوں نے کہا کہ داعش ايک انسانيت مخالف دہشتگرد گروہ ہے اوراس کو کسي مذہب سے منسوب کرنا غلط ہے۔ انہوں نے مغربي ذرائع ابلاغ کي جانب سے داعش کو سني عسکريت پسندوں کا نام ديئے جانے پر سخت تنقيد کرتے ہوئے کہا کہ شام اور عراق ميں اس گروہ نے سب سے زيادہ سني مسلمانوں کا ہي قتل عام کيا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲