19 جون 2014 - 09:43
یوکرین میں عام لوگوں کی زندگی دوبھر

یوکرین میں علیحدگی پسندوں اور سرکاری فورسز کے درمیان جاری جھڑپوں نے عام لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ یوکرین میں علیحدگی پسندوں اور سرکاری فورسز کے درمیان جاری جھڑپوں نے عام لوگوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ اندورونی شورش اور بیرونی سازشوں سے یوکرین کے عام شہری بہت پریشان ہیں۔ جا بہ جا موجود مسلح افراد لوگوں کو انجانے خوف اور خدشات میں مبتلا رکھتے ہیں، مارکیٹیں اور کاروبار بند ہونے سے روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قلت پیدا ہوگئی ہے۔ سیکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان آئے روز کی جھڑپوں سے سویلین ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، خانہ جنگی سے متاثرہ مشرقی علاقوں اور ڈونسٹک سے دوسرے شہروں کی جانب ہجرت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ادھر روس اور یوکرین کے سربراہان مملکت نے یوکرین میں جنگ بندی کے امکان کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔ کرملین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹین نے اپنے یوکرینی ہم منصب پٹرو پورشنکو کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو ميں دوسری بار مشرقی یوکرین میں جنگ بندی کے امکان کے بارے میں تبادلۂخیال کیا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز