18 جون 2014 - 17:15
ایرانی فوج ایک لمحے کے لئے بھی غافل نہیں

اسلامی جمہوریۂ ایران کی بری فوج کے کمانڈر نے کہا ہے کہ فوج، ملک کو لاحق خطرات سے ایک لمحہ بھی غافل نہیں ہے۔

ابنا: ایران کی بری فوج کے کمانڈر بریگیڈیر احمد رضا پوردستان نے مغربی ایران کے شہر کرمانشاہ میں ایئر فورس بیس کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ ایئر فورس کے پائلٹس اعلی صلاحیتوں کے حامل ہیں اور اس وقت مختلف فوجی مشقیں انجام دے کر دفاع مقدس کے برسوں کی مانند مکمل آمادگي رکھتے ہیں۔ 

پور دستان نے مزید کہا کہ مسلح افواج میں ایسی صلاحیت اور لیاقت پائی جاتی ہے کہ کوئی بھی دھمکی اسلامی جمہوریۂ ایران کو ہدف نہيں بناسکتی اور اگر ایسا ہو بھی گیا تو ایران کی مسلح افواج دھمکانے والے کو شرمندہ کردےگي ۔ 

.......

/169