17 جون 2014 - 20:51
ایٹمی مذاکرات کا پانچواں مرحلہ اختتام پذیر

آسٹریا کے شہر ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں گروپ 1+5 اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندوں کے درمیان پانچویں مرحلے کے مذاکرات، آج دوسرے دن اپنے اختتام کو پہنچے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آسٹریا کے شہر ویانا میں اقوام متحدہ کے دفتر میں گروپ 1+5 اور اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندوں کے درمیان پانچویں مرحلے کے مذاکرات، آج دوسرے دن اپنے اختتام کو پہنچے۔ یہ اجلاس ایران کے وزیر خارجہ محمدجواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین اشٹن کی سربراہی میں گروپ پانچ جمع ایک کی وزارت خارجہ کے سینئر نمائندوں کی شرکت سے آج دوپہر کو شروع ہوا تھا ۔ اس اجلاس میں ایران کی مذاکراتی ٹیم کے اراکین سید عباس عراقچی ، مجید تخت روانچی ، حمید بعیدی نژاد ، پژمان رحیمیان ، محمد امیری اور داؤد محمد نیا شریک ہیں ۔ واضح رہے کہ گروپ پانچ جمع ایک کے ساتھ مذاکرات کے لئے ایران کی مذاکراتی ٹیم کل ویانا پہنچی تھی جہاں ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کتھرین اشٹن کے درمیان ملاقات انجام پائی ۔ ایرانی وفد نے کل ڈھائی گھنٹے تک امریکی نمائندے کے ساتھ بھی گفتگو کی۔ ایران کے نائب وزير خارجہ نے آج صبح روس کے نمائندے کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ آج صبح مذاکرات سے قبل ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بین الاقوامی ایٹمی ایجنسی کے سربراہ کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کی اطلاعات کے مطابق مذاکرات کے اس مرحلے میں جامع معاہدے کے سلسلے میں متن کو تحریر کیا جائے گا۔ روسی نمائندے سرگئی ریابکوف نے آج مذاکرات کے آغاز سے قبل جامع معاہدے کے سمجھوتے کے مسودے کا متن تحریر کئےجانے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب ميں کہا کہ  متن کی تحریر کا کام تقریبا شروع ہوگياہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲