اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ فرانس پریس کی رپورٹ کے مطابق ان جھڑپوں میں فریقین کے درجنوں افراد ہلاک و زخمی ہوئے ہیں۔ فوجی ذرائع کا کہنا ہے سیکیورٹی فورسز کے حملوں میں الحوثی کے دسیوں افراد ہلاک ہوئے ہیں، یہ ایسے میں ہے کہ الحوثی گروہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس حملے میں فوج کو بھی کافی جانی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ واضح رہے کہ یمن کی حکومت کو ملک میں شدید سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا ہے۔ الحوثی گروہ کے ترجمان نے الزام لگایا ہے کہ حکومت صنعاء یمن کے شمال میں تکفیریوں کی مدد کے ساتھ الحوثی گروہ کو کمزور رہی ہے اور صوبے عمران میں تکفیریوں کے اثرو رسوخ کو بڑھانے کے لئے زمین ہموار کررہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲