ابنا: رپورٹ کے مطابق یوکرین کے وزیر انرجی یوری پرودان نے آج کہا کہ روس نے یوکرین کو گيس دینا مکمل طرح سے بند کردیا ہے۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق روس یوکرین کے راستے کئي یورپی ملکوں کو قدرتی گيس برآمد کرتا ہے۔ پرودان نے کہا کہ یورپی ملکوں کے لئے روسی گيس کی ترسیل میں کوئي خلل نہیں آئے گا اور ان کا ملک یورپی ملکوں کے لئے روسی گيس کی ٹرانزیٹ میں خلل نہیں ڈالے گا۔ اس سے قبل روس نے خبردار کیا تھا کہ اگر کی ایف کے ساتھ معاہدہ نہیں ہوتا ہے تو روس گرینویچ کے مطابق چھے بجے یوکرین کے لئے گيس کی سپلائي بند کردے گا۔
.......
/169