ابنا: ترکی سے شائع ہونے والے روزنامہ حریت نے ایک رپورٹ میں فاش کیا ہے کہ داعش گروہ کے زخمی کمانڈروں کو صوبہ ہاتای کے سرکاری اسپتال میں ایڈمیٹ کیاگیا ہے۔
اس رپورٹ کےمطابق ترک پارلیمنٹ کے دو اراکین نے اردوغان حکومت کے اس اقدام پر تنقید کی ہے۔ ترکی کے اراکین پارلیمنٹ نے اس ملک کے وزيرخارجہ احمد داؤد اوغلو سے مطالبہ کیا ہے کہ عراق پرحملے میں زخمی ہونے والے داعش کے کمانڈروں کے علاج کی وضاحت کرے۔
یہ ایسے عالم میں ہے کہ ترکی کی برسراقتدار جماعت، اندرون ملک اس گروہ کے دہشتگردوں کےمعالجے کی ممنوعیت کا قانون منظورکرچکی ہے۔
.......
/169