16 جون 2014 - 12:21
دہشتگردی کا ماحول ختم کیا جائے

پاکستان کی عدلیہ کے سربراہ چیف جسٹس تصدق حسین نے اس ملک سے دہشتگردی کے کلچر کے خاتمے پر زور دیا ہے۔

ابنا: چـیف جسٹس تصدق حسین نےکوئٹہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی عدم برداشت کےکلچر کے باعث وجود میں آتی ہے لہذا ہمیں یہ کلچر بدلنا ہوگا۔ جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہا کہ پاکستان میں نان اسٹیٹ ایکٹرز نے دہشتگردی کی اور اسلام کا تشخص مسخ کیا اور غیر ریاستی عناصر اسلام کے تشخص کو مسخ کرنے میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے رواں سال کو برداشت کے فروغ کا سال قرار دیئےجانے کے پس پشت یہ مقصد تھا کہ اسلام کے اصل تشخص اور روح کے مطابق برداشت کے کلچرکو فروغ دے سکیں۔پاکستان کے چیف جسٹس نے مسلمانوں کی پیشرفت و ترقی کے لئے تعلیم وتربیت پرتوجہ کی ضرورت پر تاکید کی۔

.......

/169