اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ شیعوں کے دوسرے امام حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی سیرت کے جائزے کے لۓ ایک سیمینار منعقد ہورہا ہے جس میں دنیا کے 33 ملکوں کے محققین شرکت کررہے ہیں ۔ مجمع جہانی اہل بیت کے سکریٹری جنرل محمد حسن اختری نے آج کہا کہ حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی سیرت کے جائزے کے مقصد سے یہ سیمینار 22 جون 2014 کو تہران میں منعقد ہوگا۔آیۃ اللہ اختری نے مزیدکہا کہ سیمینار کے سکریٹریٹ کو بیرون ملک سے سو سے زیادہ مضامین ارسال کئے گئے ہیں کہ جن میں سے فارسی کے 45 ، اور عربی اور دیگر زبانوں کے 19 مضامین سیمینار میں پیش کرنے کے لئے منتخب قرار پائے ہیں ۔
..............
242