اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ تہران کے خطیب جمعہ آیۃ اللہ محمد امامی کاشانی نے عراق میں تکفیری گروہ داعش کی بربریت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ گروہ عالم اسلام میں امن و امان کو درہم برہم کرنے کے لئے تمام اسلامی ملکوں میں سازشیں کر رہا ہے اور اس وقت وہ اپنی جارحانہ کاروائیوں کے لئے عراق ميں داخل ہوا ہے۔ تہران کے خطیب جمعہ نے داعش گروہ کی تشکیل کو مسلمانوں کے خلاف، دشمنان اسلام کی سازش قرار دیتے ہوئے شام میں اس گروہ کے جارحانہ اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شام کی فوج نے اس خبیث گروہ کو، اس وقت جب وہ القاعدہ کے عنوان سے تھا یا اب جب داعش کے عنوان سے جانا جارہا ہے ، ذلت آمیز شکست دی ۔ آیۃ اللہ امامی کاشانی نے کہا کہ عراقی عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے اتحاد اور خدا پر بھروسے کے ساتھ اپنے تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تکفیری دہشت گروہ داعش کی جارحیتوں کے مقابلے ميں ڈٹ جائیں اور پوری قوت سے اپنے ملک کا دفاع کریں ۔انہوں نے کہا کہ اسلامی انقلاب کی بنیاد پڑنے کے وقت سے اب تک ، ایرانی عوام کی بیداری ، باہمی اتحاد اور ولایت فقیہ کے سبب دشمنان اسلام کی سازشیں ناکامی سے دوچار رہی ہیں ۔ حضرت آيۃ اللہ امامی کاشانی نے شیعوں کے بارہویں امام حضرت امام مہدی (عج) کی ولادت با سعادت کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام زمانہ کو نہ صرف شیعوں کے درمیان مقام ومنزلت حاصل ہے بلکہ بہت سے اہلسنت بھی آپ پر اعتقاد رکھتے ہیں ۔
............
242