اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ عراق میں سیکیورٹی کی حالیہ تبدیلیوں کے باوجود لاکھوں عراقی اور غیر عراقی زائرین پندرہ شعبان المعظم کے مراسم میں شرکت کے لئے کربلائے معلی پہنچ رہے ہیں ۔ عراقی نیوز ایجنسی براثا کی رپورٹ کے مطابق اب تک لاکھوں شیعہ زائرین ، سخت حفاظتی تدابیر میں کربلا پہنچ چکے ہیں ۔ واضح رہے کہ کربلا میں پندرہ شعبان المعظم کل ہفتے کے روز ہے ۔ 22 ہزار سے زائد عراقی پولیس اور فوجی اہلکار تعینات کئے گئے ہيں جو مقدس شہر کربلائے معلی کے زائرین کی سکورٹی کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہيں ۔ دہشت گرد گروہ داعش کے ہاتھوں عراق کے بعض شہروں پر قبضے کے بعد پورے ملک میں ہائی الرٹ ہوگیا ہے ۔ عرب اورمغربی ملکوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ داعش نے کربلا اور نجف پر بھی دہشت گردانہ حملے کی دھمکی دی ہے ۔
............
242