ابنا: عراق القانون نامی ویب سائٹ کی اس دستاویز سے جسے اکثر نیوزایجنسیوں نے بھی شائع کیا ہے ، ثابت ہوتا ہے کہ نینوا کےگورنر عبدالعزیز النجیفی نے اس صوبے کے تمام اداروں کو تمام سرکاری دستاويزات نذرآتش کردینے اور داعش دہشتگردگروہ کو مجاہدین خطاب کرتے ہوئے ان کے سامنے استقامت کامظاہرہ نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ صوبہ نینوا کےگورنر نے اپنے حکمنامے میں کہا ہے کہ صوبے کے نہایت مشکل حالات کے پیش نظر کسی بھی عہدیدار اور ملازم کو مجاہدین کامقابلہ نہيں کرناچاہئے اور اپنی جان و مال کی حفاظت کےلئے ہرممکن طریقے سے راہ فرار اختیارکرناچاہئے۔ درایں اثنا حکومت قانون اتحاد کے ایک نمائندے محمود الصھیود نے اعلان کیا ہے کہ عراقی پارلمینٹ کے اسپیکراسامہ النجیفی اور ان کے بھائی اثیال النجیفی نےخیانت کی ہے اور موصل کودہشتگردوں کے حوالے کردیا ہے۔ واضح رہے کہ داعش دہشتگردگروہ نے پیر کی رات شہرموصل پرحملہ شروع کیا تھا اور اس وقت اس شہر کے بیشترحصے اس گروہ کے قبضے میں ہیں۔
.......
/169