ابنا: رپورٹ کےمطابق ایک پاکستانی عہدیدار نے آج بتایا کہ شمالی وزیرستان کے عوام نے علاقے کو تیزی سے چھوڑنا شروع کردیا ہے اور گذشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران پچیس ہزار سےزيادہ افراد نے اس علاقے کوخالی کردیا ہے۔ گذشتہ چند مہینوں میں اٹھاون ہزار افراد نے جن میں اکثرخواتین اور بچے ہيں شمالی وزیرستان سے چلےگئے ہیں۔ واضح رہے کہ مئی کے آخری دنوں سے ان علاقوں میں شروع ہونے والی کاروائی میں اب تک کم سے کم پچھتر افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ قبائلی علاقوں میں پاکستانی فوج کی کاروائي کے وقت طالبان دہشتگرد، سرحد پار کرکے افغانستان میں داخل ہوجاتے ہیں اور پھروہاں سے پاکستان میں اپنے اہداف کو نشانہ بناتے ہیں۔
.......
/169