10 جون 2014 - 10:48
روس نے نیٹو کو خبردار کیا

روس نے کہا ہے کہ ملک کی سرحدوں کے قریب نیٹو کے اسٹرٹیجک ٹھکانوں کی توسیع ماسکو کے بارے میں نیٹو کی دشمنی کا ثبوت ہے۔

ابنا: روس کے نائب وزیر خارجہ ولادمير ٹٹوو نے انٹرفیكس نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی مشرقی یورپ کے ممالک میں مغربی ممالک کے فوجیوں کی تعداد میں اضافہ سال 1997 کے معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے جو روس اور نیٹو کے درمیان ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ روس اس صورت حال پر ضرور رد عمل دکھائے گا اور ضروری قدم اٹھائے جائیں گے۔

ٹٹوو کا یہ بیان اس رپورٹ کے رد عمل میں آیا ہے کہ نیٹو چیک جمہوریہ اور سلوواکیہ کے ساتھ تعاون بڑھانے کا مطالبہ کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
نیٹو نے گزشتہ چھ مئی کو اسٹونيا میں ایک بڑی فوجی مشق کی جس میں امریکہ، برطانیہ، لیٹويا اور لتھوانيا سمیت کئی نیٹو ممالک کے چھ ہزار فوجیوں نے حصہ لیا۔

.......

/169