10 جون 2014 - 10:29
پاکستان میں دہشتگردی عروج پر ، اقوام متحدہ کو تشویش

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان کی مون نے پاکستان میں شیعہ زائرین پر تکفیری دہشتگردوں کےحملوں کی مذمت کی ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق بان کی مون نے پاکستان میں دہشتگردی میں اچانک تیزی آنے پر تشویش کا  اظہار کیا ہے۔انہوں نے کراچی ایئرپورٹ پر طالبان دہشتگردوں کے حملوں کی بھی مذمت کی ہے۔ بان کی مون نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ان دہشتگردانہ حملوں کی تحقیقات کرائے اور انتہا پسندی کا مقابلہ کرے۔ واضح رہے تکفیری دہشتگردوں نے ایران سے ملے سرحدی شہر تفتان میں اتوار کی رات دو ہوٹلوں پر حملہ کیا تھا جس میں تیس شیعہ زائرین شہید ہوگئے تھے۔ پاکستان کے ایک تکفیری دہشتگرد گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں اسلامی جمہوریہ ایران جانے والے یا ایران سے واپس آنے والے زائرین پر یہ پہلا حملہ نہیں ہے اس سے قبل بھی سامراج اور صیہونیت کے ایجنٹ تکفیری دہشتگردوں نے شیعہ زائرین پرحملے کرکے دسیوں زائرین کو شہید کیا تھا۔ تکفیری دہشتگردی کو کنٹرول کرنے میں حکومت کی ناتوانی کے مد نظر پاکستان کی سول سوسائٹی اور صحافتی حلقوں کہنا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں کو فوج، خفیہ ایجنسیوں، حکومت اور عدالت کے بعض حلقوں کی حمایت حاصل ہے جس کی بنا پر وہ جہاں چاہتے ہیں انسانیت سوز کاروائياں کرکے قانون کے ہاتھوں سے فرار ہوجاتے ہیں۔  .......

/169