7 جون 2014 - 16:49
مصر میں اخوان المسلمین کے دس افراد کو سزائے موت دینے کے وارنٹ جاری

عدلیہ نے اخوان المسلمین کے ۱۰ افراد کو سزائے موت دئے جانے کے احکامات مصر کے مفتی اعظم کے پاس بھیج دئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر کی عدلیہ نے آج بروز ہفتہ یہ حکم صادر کیا ہے کہ اخوان المسلمین کے دس افراد کو سزائے موت دی جائے گی۔
عدلیہ نے اخوان المسلمین کے ۱۰ افراد کو سزائے موت دئے جانے کے احکامات مصر کے مفتی اعظم کے پاس بھیج دئے ہیں۔
مصر کی عدلیہ نے اعلان کیا ہے کہ اخوان المسلمین کے بقیہ ۳۷ مجرمین کے نہائی احکامات ۵ جولائی کو جاری کئے جائیں گے۔
اطلاعات کے مطابق جن دس افراد کی سزائے موت کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ان میں سے ایک اخوان المسلمین کے مفتی عبد الرحمن البر بھی ہیں جو الازھر یونیورسٹی میں اللھیات کا درس دیتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز