اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئي لاوروف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ٹیلی فونی گفتگو کے دوران یوکرین کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔ روسی وزیر خارجہ نے اس گفتگو میں امریکہ کے وزیر خارجہ کی توجہ اس جانب دلائي کہ یوکرین کی فوج نے جنوبی اور مشرقی علاقوں پر حملوں کے لۓ توپخانے ،ہوائی جہازوں اور ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا ہے۔ انھوں نے ان علاقوں میں یوکرین کے فوجیوں کی کارروائیوں کے خطرناک نتائج کے بارے میں خبردار کیا اور امریکی وزیر خارجہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوجی کارروائیوں کو بند کرانےکے لۓ اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔ اس ٹیلی فونی گفتگو کے اختتام پر امریکہ اور روس کے وزرائے خارجہ نے یوکرین میں جھڑپوں کی روک تھام میں مدد دینے کے لۓ گفتگو جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲