ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے استنبول میں مذاکرات کئے۔ ظریف اور ایشٹن کے یہ دوسرے دن کے مذاکرات تھے۔ دونوں رہنماوں نے ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کا جائزہ لیا ہے۔ ان مذاکرات میں پانچ جمع ایک کا کوئي نمائندہ موجود نہیں ہے۔ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے اگلے مذاکرات سولہ سے بین جون کو ویانا میں ہونگے۔ ان مذاکرات سے قبل ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے درمیان متعدد نشستیں منعقد ہونگي۔
.....
/169