ابنا: رپورٹ کے مطابق کل سترہ شہر میں لوگوں نے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔ آل خلیفہ کے کارندوں نے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگۓ۔ اس رپورٹ کےمطابق آل خلیفہ کی سیکورٹی فورسز کے اہل کاروں نے مظاہرین پر آنسو گیس کے شیل پھینکے ۔
واضح رہے کہ منگل کی رات کو بھی بحرین کے عوام نے ملک کے مختلف علاقوں میں پر امن مظاہرے کر کے آل خلیفہ کے کارندوں کی جانب سے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنائےجانے کےخلاف احتجاج کیا تھا۔
.......
/169