19 مئی 2014 - 14:44
ماسکو اور نئی دہلی تعلقات کے فروغ پر تاکید

روسی صدر نے ہندوستان کے نئے وزیر اعظم کے دور میں ماسکو اور نئی دہلی کے تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

ابنا: ریانوسٹی کے حوالے سے فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کاخ کرملین کے پریس دفتر نے آج اعلان کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹین نے ہندوستان کے ممکنہ وزیر اعظم نریندر مودی کے نام ارسال کردہ ایک پیغام میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ پیوٹن نے اس پیغام میں اس اطمئنان کا اظہار کیا ہے کہ روس اور ہندوستان ایک دوسرے کے ساتھ مل کر ماضي کے منصوبوں اور کارناموں کو آگے بڑھائیں گے۔ پیوٹن نے کہا کہ روس اور ہندوستان کے بہت قریبی اور اعلی سطح کے تعلقات قائم ہيں اور ماضی میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون، مکمل طور پر نتیجہ بخش اور دونوں قوموں کے مفادات میں تھے اور آئندہ بھی مزید مختلف شعبوں میں مزید فروغ پاتے رہیں گے۔ ادھر فجی کے وزیر اعظم نے بھی پارلیمانی انتخابات میں مودی کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اور دونوں ملکوں کے تعلقات میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی توسیع پر تاکید کی ہے۔

.......

/169