16 مئی 2014 - 12:29
ایران و سعودی عرب عالم اسلام کے دو با اثر ملک

ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ایران اور سعودی عرب علاقے اور عالم اسلام کے دوبڑے اور با اثر ملک ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات میں بہتری سے علاقے کے بحرانوں کو حل کرنے میں مدد ملے گي۔
 حسین نقوی حسینی نے آج پارلیمنٹ نیوز سے گفتگو میں سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے ایران کے وزیر خارجہ کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور سعودی عرب علاقے اور عالم اسلام کے دوبڑے اور با اثر ملک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے ہمیشہ اسلامی اور ہمسایہ ملکوں کےساتھ اچھے تعلقات رکھنے پر تاکید کی ہے۔ واضح رہے بعض ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت دی گئي ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲