ابنا: بيجيگ میں ایرانی سفارت خانے نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈاکٹر حسن روحانی اپنے چینی ہم منصب کی دعوت پر 20 سے 22 مئی تک شنگھائی تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لئے چین کا دورہ کریں گے . چین کی حکومت نے روسی صدر ولاديمير پوتين اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کو بھی اس اجلاس میں شرکت کرنے کے لئے مدعو کیا ہے .
شنگھائی تنظیم کا اجلاس ہر چار سال میں ایک بار منعقد ہوتا ہے جبکہ دو بار وزرائے خارجہ کی سطح پر اجلاس منعقد ہوتے ہیں۔
افغانستان، بحرین، کمبوڈیا، مصر، چین، ہندوستان، ایران، عراق، اردن ، قزاقستان ، قرقیزستان، منگولیا، پاکستان، فلسطین، جنوبی کوریا، روس ، تاجکستان ، تھائی لینڈ ، ترکی ، متحدہ عرب امارات اور ويتنام شنگھائی تنظیم کے رکن ممالک ہیں .
.....
/169