10 مئی 2014 - 17:33
سعودی عرب میں مہلک وائرس سے ۷ افراد ہلاک

سعودی عرب میں مہلک وائرس کرونا سے مزید 7 افراد ہلاک ہوگئے اور اب تک اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العربیہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں مہلک مرس وائرس سے مزید 7 افراد ہلاک ہوگئے اور اب تک اس وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔جبکہ وائرس سے متاثرہ 10 نئے مریضوں کو اسپتال داخل کرایا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق اب تک کرونا وائرس سے کل 8273 افراد متاثرہوئے ہیں اوراس وائرس سے مرنے والے افراد میں 9 فیصد تعداد خواتین کی ہے۔ اس وائرس سے بچائو کے لیے بھی ابھی تک کوئی ویکسین یا اینٹی وائرل علاج ممکن نہیں ہو سکاہے جس سے انسانی پھیپھڑوں کوبچایا جا سکے، اس وائرس سے اب تیزی سے گردے بھی متاثرہونے لگے ہیں۔کرونا وائرس 2012ء میں سعودی عرب میں پہلی مرتبہ سامنے آیا تھا اور پھر یہ مشرق وسطیٰ کے دوسرے ممالک  تک پھیل گيا ہےمصر ، اردن، امارات اور لبنان میں بھی یہ وائرس ان لوگوں میں پایا جاتا ہے جو سعودی عرب سے اپنے ممالک پہنچے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲