9 مئی 2014 - 14:15
آسام میں مسلمانوں کا قتل عام افسوسناک

ہندوستان کے معروف تجزیہ نگار پروفیسر اخترالواسع نے کہا ہے کہ آسام میں مسلمانوں کا قتل عام افسوسناک ہے اور انتخابات میں غلط قسم کے پروپگينڈے اس قسم کے واقعات کا سبب بنتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پروفیسر اخترالواسع نے ریڈیو تہران سے گفتگو میں کہا کہ آسام میں مسلمانوں کا قتل عام کوئی نیا واقعہ نہیں ہے اس علاقے اور دوسرے علاقوں میں اس قسم کے واقعات معمول بن گئے ہیں لیکن حکومت اگر اس قسم کے واقعات پر سنجیدگي کا مظاہرہ کرے تو اس کی روک تھام کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نو مرحلوں پر مشتمل ان حالیہ انتخابات میں کانگریس اور بی جے پی نے بڑے بڑے دعوے کئے ہیں لیکن الیکشن کمیشن کی جانب انتخابی نتائج کے سامنے آنے کے بعد ان دعوؤں کی حقیقت سامنے آجائے گی۔ پروفیسر اخترالواسع نے کہا کہ پارلیمانی انتخابات میں مسلمانوں نے کسی خاص جماعت کو ووٹ نہیں ڈالا ہے بلکہ انہوں نے علاقے اور حالات کے پیش نظر ہی ووٹ ڈالا ہے اور ان جماعتوں کو ووٹ نہیں دیا جو فرقہ واریت پھیلانے کے درپے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲