ابنا: ایران کے وزيرداخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نےکہا ہے کہ ایران سے دشمنی کی اصلی وجہ، وہ اسلام ہے جو اسلامی جمہوریہ ایران میں فروغ پا رہا ہے۔ عبدالرضا رحمانی فضلی نے تہران میں مسجد باقرالعلوم میں اپنے ایک خطاب میں کہا کہ دشمنوں کا ایک حربہ، ادیان ومذاہب کے درمیان تفرقہ ڈالنا اور ایک دوسرے سے لڑانا ہے اور وہابیت، تکفیریت اور سلفیت، انتہاپسندوں کا فتنہ اور دشمنوں کا حربہ ہے اور یہ اسلام کا جزء نہيں ہے۔
ایران کے وزیرداخلہ رحمانی فضلی نے کہا کہ ایران کو اپنے پڑوسیوں کےدرمیان اچھی سیکورٹی حاصل ہے اور اس وقت جب طاقت، بین الاقوامی نظام میں تقسیم اور طاقت میں توازن پیدا ہوچکا ہے، اقتصادی نقائص کو دور کرتے ہوئے حکومت کی حمایت اور رہبرانقلاب اسلامی کی اتباع سے ایران کو اس کے لائق مقام تک پہنچائے جانے کا، یہ بہترین موقع ہے۔
.......
/169