24 اپریل 2014 - 14:12
دشمن کے اہداف کے مقابلے میں اتحاد پر تاکید

اسلامی جمہوریۂ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سکریٹری نے دشمنوں کے توسیع پسندانہ اہداف کے مقابلے ميں ملت ایران میں اتحاد و یکجہتی کے تحفظ کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریۂ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سکریٹری نے آج جنوب مغربی ایران کے صوبے کہگیلویہ و بویر احمد کے فوجی کمانڈروں کے اجتماع میں کہا کہ  ملت ایران کے اتحاد نے دشمنوں کو ہمیشہ ان کے اہداف میں ناکام کیا ہے۔ ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سکریٹری نے دشمنوں کے ساتھ غیر مساوی جنگ میں ملت ایران کی شجاعت وبہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج ملت ایران کی  عزت و سربلندی اور اقتدار، شہدا کے خون کا نتیجہ ہے۔ رضائی نے مزید کہا کہ ایرانی قوم ہمیشہ آٹھ مسلط کردہ جنگ ميں میدان ميں رہی اور یہ ثابت کردیا کہ اپنی پوری توانائی کے ساتھ اسلامی جمہوری نظام  کی حامی رہے گي۔

.......

/169