اہل بیت(ع) نیوزایجنسی۔ابنا۔ الیوم السابع نیوز ویب سائٹ نے جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا میں سوڈان کے ڈپٹی ایمبیسڈر "مجدی مفضل" کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جنوبی سوڈان میں مسلح مخالفین اور اس ملک کی فوج کے درمیان "یونیٹی" اور "نیل علیا" کی ریاستوں میں ابھی بھی جھڑپیں جاری ہیں اور ان مسلحانہ جھڑپوں میں فریقین کا جانی نقصان بھی ہوا ہے۔ "مجدی مفضل" نے کہا کہ ریاست جونگلی میں نسبتا کچھ سکون ہے ، لیکن اس ریاست میں مسلحانہ جھڑپوں کا امکان ہمیشہ موجود رہتا ہے۔واضح رہے کہ جنوبی سوڈان میں سے مسلحانہ جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہونے والی جھڑپوں میں اب تک ہزاروں افراد ہلاک اور لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲