ابنا: عراقی وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب اعلانیہ طور پر ہمسایہ ممالک میں مداخلت اور دہشت گردوں کی پشتپناہی کررہا ہے اور شام و عراق میں تو باقاعدہ دہشت گردوں کو اعلانیہ طور پر ہتھیار اور مالی مدد فراہم کررہا ہے۔ نوری المالکی نے کہا کہ سعودی عرب کا سرانجام بھی صدام معدوم جیسا ہی ہوگا۔ سعودی عرب بیت اللہ الحرام کی عظيم ثروت کو مسلمانوں کے قتل عام پرخرچ کررہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب سمیت بعض علاقئی ممالک میں عراق میں جمہوریت کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی تلاش میں ہیں لیکن عراقی عوام ان کے شوم منصوبوں کو ناکام بنادیں گے۔
.......
/169