16 اپریل 2014 - 14:07
ایران کے شہرایلام میں حضرت فاطمہ زہرا(س) کی ولادت باسعادت کی مناسبت سےجشن کا انعقاد

ایران کے صوبہ ایلام کے محکمہ اسلامی تبلیغات کی ہماہنگی کونسل کے سربراہ نے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا اورحضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی ولاد ت باسعادت کی مناسبت سے اس صوبے کے مرکزمیں ایک عظیم جشن منعقد ہورہا ہے۔

ابنا: ایران کے صوبہ ایلام کے محکمہ اسلامی تبلیغات کی ہماہنگی کونسل کے سربراہ حجۃ الاسلام جواد نوری نے۱۶ اپریل کو ایلام میں شبستان کے نامہ نگارسے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ ۱۹اپریل بروزہفتے کو جشن کا یہ پروگرام منعقد ہوگا جس میں معاشرے کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ جشن کا یہ پروگرام اس شہرکے میلاد نامی اسکوائر میں واقع نشاط ثقافتی کمپلیکس میں منعقد ہوگا اور صوبہ قم کے مشہورخطیب حجۃ الاسلام والمسلمین محمد میرتباراس پروگرام سےخطاب کریں گے۔

حجۃ الاسلام نوری نے کہا ہے کہ حضرت فاطمہ زہراسلام اللہ علیہا نے اپنے شعلہ بیان خطبوں کے ذریعے اوراس دورکی بدعتوں اورانحرافا ت کا مقابلہ کرتےہوئے حق وحقیقت کی بھرپورحمایت کی تھی۔

.......

/169

لیبلز