اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المنار ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق بحرین کی کٹھ پتلی پارلیمنٹ نے سیاسی جماعتوں کے خلاف پابندیوں میں شدت پیدا کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے اخبارات شائع کرنے کے حق کو منسوخ کردیا ہے۔ بحرین کی پارلیمنٹ نے سیاسی جماعتوں کو اس بات کا بھی پابند بنایا ہے کہ وہ اپنے بجٹ اور فنڈنگ کے ذرائع سے وزارت انصاف کو آگاہ کریں۔ بحرین کی پارلیمنٹ نے ایک نیا قانون منظور کر تے ہوئے مساجد اور تعلیمی اداروں سے کسی بھی طرح کے سیاسی استفادے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ بحرین کی وزارت انصاف نے ایک نئے قانون کے تحت سیاسی جماعتوں کو کالعدم قرار دینے اور ان کے اثاثے منجمد کرنے کا حق بھی حاصل کرلیا ہے۔ دوسری جانب آل خلیفہ کے تشدد کے باوجود بحرین کے عوام نے سیاسی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے الدیہ ، سنابس اور سترہ میں جلوس نکالے اور نعرے لگاتے ہوئے عوامی مطالبات پورے ہونے تک اپنا پر امن احتجاج جاری رکھنے پر تاکید کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲