ابنا: رپورٹ کے مطابق ایران اور گروپ پانچ کے مذاکرات آج سے اسلامی جمہوریۂ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھیرین اشٹین کی سربراہی میں شروع ہوئے ہیں۔ یہ مذاکرات ایک جامع سمجھوتے تک رسائی کےلئے مشترکہ اقدام کے دائرے میں انجام پارہے ہیں ۔
کل رات ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور کیتھرین اشٹین نے ویانا میں ایران کے نمائندہ دفتر ميں ملاقات کی اور دو روزہ مذاکرات کے پروگرام کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا ۔ ایران کے وزیر خارجہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اشٹین کے ساتھ ملاقات میں ، مذاکرات میں دوطرفہ احترام کی رعایت کی ضرورت جیسے مسائل پر بات چیت ہوئی اس امید کا اظہار کیا کہ فریقین باقیماندہ مسائل کے بارے ميں مذاکرات کریں گے ۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بھی ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے مذاکرات کے آغاز سے قبل اپنے روسی اور چینی ہم منصبوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا ۔
.......
/169