اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام کے سرکاری ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے دوستوں سےموسوم نام نہاد گروہ نے، جو شام مخالف گیارہ ملکوں پر مشتمل ہے ، مراکش میں اپنے اجلاس کے بعد ایک بیان میں شام میں صدارتی انتخابات کے بارے میں خبردار کیا ہے کہ ان انتخابات کے نتائج کی کوئی قانونی حیثیت نہيں ہوگي۔ شام کے دوست ممالک کی تعداد 185 سے زیادہ تھی جو گھٹ کر صرف گیارہ رہ گئی ہے ۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ شام کے باشندوں نے اپنے ملک کے ٹی وی چینلوں کے ذریعے گفتگو میں اس بات کا اعلان کیا ہے کہ شام کے عوام اپنے ملک کے داخلی امور میں اغیار کی مداخلت کو قبول نہيں کرتے اور دمشق کے نظام کو عوامی اور فوجی حمایت حاصل ہے جو اپنی حتمی کامیابی تک دہشت گردوں سے نبرد آزما رہیں گے ۔ شامی عوام کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی شام کے عوام نزدیک کوئی حیثیت نہيں کیوں کہ وہ اغیار سے وابستہ ہیں اور مستقبل قریب میں ان کی شکست ایک ناقابل انکار حققیت ہے ۔ شامی عوام نے کہا ہے کہ وہ اپنی ملکی مصلحتوں سے بخوبی واقف ہیں اور کسی کو یہ حق نہيں پہنچتا کہ شام کے عوام کی نمائندگي کی بات کرے کیوں کہ یہ ملک آزاد اور خودمختار حاکمیت کا حامل ہے ۔
............
242