اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تسنیم نیوز کے مطابق سی آئی کے سابق اعلیٰ عہدیدار پاول پیلر نے سوئس اخبار تاگس انسايگر سے گفتگو میں کہا کہ مسلح گروہوں کے پاس شام کے مستقبل کے لئے کوئي پروگرام نہیں ہے اور اگر بشار اسد نہ ہوں تو شام کے بحرانی حالات پورے علاقے پر بری طرح اثر انداز ہونگے۔
سی آئی اے کے اس سابق عھدیدار نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے خارجہ پالیسی میں بڑی غیر ذمہ داری کا ثبوت دیا ہے، انہوں نے کہا کہ شام کے موجودہ حالات میں بشار اسد ہی ملک میں امن قائم رکھ سکتے ہیں۔
پاول پیلر نے کہا ہے کہ امریکہ نے افغانستان، عراق اور یوکرین میں بڑی غیر دانشمندی کا ثبوت دیا ہے اور خارجہ پالیسیوں کے اعتبار سے امریکہ کو گوشہ نشینی سے نکلنے کے لۓ اپنی ان پالیسیوں پر نظر ثانی کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ دیگر قوموں کے جمہوری حقوق اور حق خود ارادیت نیز عالمی قوانین کا احترام نہیں کرتا بلکہ مختلف بہانوں سے ملکوں کے داخلی مسائل میں مداخلت کرتا رہتا ہے۔
سی آئي اے کے اس سابق عھدیدار نے کہا ہے کہ دوہزارتین میں عراق پر امریکہ کے حملوں سے ظاہر ہوتا ہےکہ امریکہ نے شرمناک طریقے سے عالمی قوانین کو پامال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان اور لیبیا میں امریکہ کی مداخلت سے ان ملکوں میں بدامنی میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲