31 مارچ 2014 - 15:08
12 بحرینی نوجوانوں کو عمر قید کی سزا

12 بحرینی نوجوانوں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ 12 بحرینی نوجوانوں کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق بحرین کی عدالت نے دو جوانوں کو دس سال قید جبکہ دیگر 12 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ بحرینی ویب سائیٹ وفاق کے مطابق بلاد القدیم اور الزنج سے تعلق رکھنے والے ان افراد پر نقض امن اور دیگر سیاسی الزامات ہیں۔ بحرینی شہریوں پر کی جانے والی نا انصافی اور بعض اوقات انکو 51 سال تک کی قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف آل خلیفہ کو مختلف بین الاقوامی اور انسانی حقوق کے اداروں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔  ادھر جمعیت وفاق ملی کے جنرل سیکرٹری کے معاون خلیل المرذوق پر حکومت کے خلاف عوام کو بھڑکانے اور دوسرے سیاسی الزامات کو 5 افراد نے عدالت میں پیش ہو کر یکسر مسترد کر دیا جس کی وجہ سے عدالت کی کاروائی 22 مئی تک ملتوی کر دی گئی۔

............

242