اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا نیوز نے ترکی کے اخبارات کا حوالہ دیتے ہوئے خبر دی ہے کہ ترکی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ تیں خواتین مختلف شہروں میں خاطر خواہ ووٹوں سے کامیاب ہوئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فاطمہ شاھین جن کا تعلق جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی سے ہے ترکی کی کابینہ سے حال ہی میں مستعفی ہوئی تھیں اور انہوں نے غازی انٹپ نامی شہر کے مئیر کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔ جبکہ دیگر دو خواتین گولٹن کیشاناک کا تعلق پیس اینڈ ڈیموکریسی پارٹی سے جبکہ چرچی اوغلو کا تعلق ریپبلیکن پیپلز پارٹی سے ہے۔ چرچی آیدین شہر کی میئر جبکہ کیشاناک دیار بکر کے میئر کے طور پر منتخب ہوئی ہیں۔ واضح رہے کہ ترکی میں بلدیاتی انتخابات اتوار کے دن منعقد کئے گئے اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق ترکی پر حاکم موجودہ سایسی پارٹی جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ نے پورے ملک میں کامیابی حاصل کی ہے۔
...........
242