31 مارچ 2014 - 08:56
پشاور میں دو بم دھماکے، ۱۹ افراد زخمی

پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور میں ہونے والے دو بم دھماکوں میں 19 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق  پشاورکی پولیس نے بتایا ہے کہ ایک بم دھماکہ آج رات سربند کے علاقے بارا قدیم میں ہواجس میں 16 افراد زخمی ہوگئے اور دوسرا دھماکہ زرگر آباد کے علاقے میں ہوا جس میں تین افراد زخمی ہوگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں سے چند کی حالت نازک بتائی گئی ہے اور اب تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ، لیکن پاکستانی حکام نے اس دھماکے کا ذمہ دار انتہا پسند گروہ کو قرار دیا ہے ۔
واضح ہو کہ یہ دھماکہ ایسے وقت ميں ہوا کہ حکومت پاکستان اور اس ملک کے طالبان امن و صلح کے لئے مذاکرات کررہے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز