ابنا: غاصب صہیونی ریاست نے دعوی کیا ہے کہ یہ دو شامی باشندے خاردار تاروں کے قریب ہوتے جارہے تھے اس لئے ان کو بغیر انتباہ دیئے قتل کردیا گيا ہے۔ ان دو شامی باشندوں کی ابھی شاخت نہیں ہوسکی ہے۔ اسرائیل کی فوج نے اعلان کیا ہے کہ آج کے بعد سے کوئی بھی خاردار تاروں کے قریب آیا اس کو بغیر خبردار کیئے گولی مار دی جائے گی۔ یہ ایسی صورت حال میں ہے کہ صہیونی حکومت کی فوج نے خاردار تاروں کے قریب آنے کے لئے کوئی حد فاصل مشخص نہیں کی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ صہیونی فوجیوں نے غزہ میں اس روش کو شروع کررکھا ہے اسی پر شام میں بھی عمل درآمد کررہے ہیں یعنی دو سو میٹر کے فاصلے پر ہی فریق مقابل کو گولی مار دی جائے۔......./169
30 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 515111
غاصب صہیونی حکومت کے فوجیوں نے جولان کے مقبوضہ علاقے میں بغیر انتباہ دیئے دو شامی باشندوں کو قتل کردیا ہے۔