30 مارچ 2014 - 19:30
شام: قومی آشتی پروگرام کے عہدیدار قتل

شام کے جنوب میں واقع صوبہ ریف دمشق میں نامعلوم مسلح افراد نے اس ملک کی اس ملک کی قومی آشتی پروگرام کے ایک عہدیدار کو قتل کردیا ہے۔

ابنا: ہفتے کی شام نامعلوم مسلح افراد نے شام کے صوبے ریف دمشق کے علاقے وادی بردی میں اس ملک کے قومی آشتي پروگرام کے عہدیدار "احمد بدران" کی گاڑی میں بم نصب کرکے ان کو قتل کردیا۔ "احمد بدران" ان جملہ افراد میں سے تھے جنہوں نے ریف دمشق میں واقع اشرفیۃ الوادی گاؤں میں قومی آشتی پروگرام کو نتیجہ بخش بنایا تھا۔ واضح رہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے جمعہ کے دن بھی شام کے دارالحکومت دمشق میں واقع یلدا کالونی میں مسجد الصالحین میں بم رکھکر یلدا کالونی میں قومی آشتی پروگرام کے انچارج شیخ "صالح لخطیب" کو قتل کردیا تھا ، اس طرح شام میں مسلح افراد اس ملک میں قومی آشتی پروگرام میں کام کرنے والے افراد کو نشانہ بنانے کے منصوبے پر عمل کررہے ہیں۔......./169