28 مارچ 2014 - 19:30
بحرین: دسیوں جوان گرفتار کر لئے گئے

بحرین میں سیکورٹی فورسز نے کرانہ کے علاقے میں دسیوں جوانوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ابنا: صوت المنامہ ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ  کے کارندوں نے جمعے کی رات کو کرانہ کے علاقے میں واقع نورانا ساحل کا محاصرہ کر  کے وہاں موجود تمام افراد کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ہونے والی کی اکثریت نوجوانوں اور جوانوں پر مشتمل ہے۔  ان افراد کی گرفتاری کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے خشکی اور سمندر کی جانب سے ساحل پر موجود افراد پر حملہ کردیا ۔ جس کے بعد سیکورٹی فورسز اور وہاں موجود افراد کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں ۔ ان جھڑپوں کے دوران سیکورٹی فورسز نے آنسو گیس کے گولے بھی استعمال کۓ۔ جمعے کے دن بھی  سترہ اور نویدرات سمیت بحرین کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے آل خلیفہ کی عدالتوں کی جانب سے قید کی سزا پانے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی  کے لۓ مظاہرے کۓ تھے۔......./169